31 اکتوبر، 2024، 2:05 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85645375
T T
1 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کے ٹھکانوں  پر عراقی مزاحمت کا آج پانچواں ڈرون حملہ

تہران (IRNA) عراقی اسلامی مزاحمت نے آج صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر پانچ ڈرون حملے کیے ہیں۔

عراق کی اسلامی مزاحمت  کے جاری کردہ بیان کے مطابق صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر آج کے پانچویں ڈرون حملے میں نے شام کے مقبوضہ گولان میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت  نے آج بروز جمعرات31  اکتوبر 2024 کو مقبوضہ گولان میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا اور آج صبح کی اولین ساعتوں کیا جانے والا یہ پانچواں حملہ تھا۔

مذکورہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دشمن کے ٹھانووں و نابود کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس میں وقت کے ساتھ ساتھ شدت اور تیزی بھی آئے گی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق آج علی الصبح عراقی مزاحمت نے مقبوضہ  فلسطین (اسرائيل) کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں کئی اہم اہداف پر ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .